0
Friday 17 Aug 2018 21:09

پی ٹی آئی نے عمران شاہ کی رکنیت معطل نہیں کی، صرف نوٹس جاری ہوا ہے، تحریک انصاف

پی ٹی آئی نے عمران شاہ کی رکنیت معطل نہیں کی، صرف نوٹس جاری ہوا ہے، تحریک انصاف
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی عمران علی شاہ کی جانب سے شہری کو تھپڑ مارنے کے معاملے پر تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی کی جانب سے عمران شاہ کی رکنیت معطل کرنے کی تردید سامنے آئی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کے مطابق عمران علی شاہ کی رکنیت معطل نہیں کی، انہیں ابھی صرف نوٹس جاری کیا گیا ہے، عمران شاہ سے پہلے یہ تو پوچھنے دیں کہ اس نے تھپڑ کیوں مارا؟۔ علی زیدی کے مطابق پارٹی کی جانب سے عمران شاہ کو صفائی کا پورا موقع دیا جائے گا، ان کا معاملہ انضباطی کمیٹی کو بھیج دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 745099
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش