0
Saturday 18 Aug 2018 00:08

اسکردو کے کوہ پیماء نذیر سدپارہ نے 6250 میٹر بلند برگن چھو پیک پر امام رضاؑ کے نام کا پرچم لہرادیا

اسکردو کے کوہ پیماء نذیر سدپارہ نے 6250 میٹر بلند برگن چھو پیک پر امام رضاؑ کے نام کا پرچم لہرادیا
اسلام ٹائمز۔ اسکردو سے تعلق رکھنے والے معروف کوہ پیماء نذیر سدپارہ نے 6250 میٹر بلند کوہ قراقرم کے پہاڑی سلسلے میں واقع برگن چھو پیک پر حضرت امام رضاؑ اور حضرت عباس ؑ کے نام کا پرچم لہرادیا۔ برگنچھو پیک پر تاریخ میں پہلی بار امام رضاؑ اور حضرت عباس ؑ کے نام کا پرچم لہرا دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نذیر سدپارہ کو برگنچھو پر امام رضاؑ اور حضرت عباس ؑ کے نام کا پرچم لہرانے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا۔ محمد نذیر سدپارہ دنیا کو وہ خوش نصیب انسان ہے، جس نے اس سے قبل دنیا کی بلند چوٹیوں پر وطن عزیز پاکستان کے سبز ہلالی پرچم کے ساتھ ساتھ علم حضرت عباسؑ بھی لہرانے کی سعادت حاصل کی ہے۔ ان کے علاوہ سدپارہ ہی سے تعلق رکھنے والے معروف کوہ پیماء حسن سدپارہ دنیا میں پہلی بار دنیا کی پہلی بلند چوٹی ماونٹ ایوریسٹ پر علم حضرت غازی عباسؑ لہرا چکے ہیں۔ 

برانگچھو پیک پر حضرت امام رضاؑ اور حضرت عباس ؑ کے نام کا پرچم لہرانے والے کوہ پیماء نذیر سدپارہ 1982ء میں اسکردو سدپارہ میں پیدا ہوئے اور انہوں ںے باقاعدہ کوہ پیمائی کا آغاز 2009ء سے کیا۔ ان کے سات بھائی ہیں، جن میں سے دو کوہ پیمائی میں ہی جان گنوا چکے ہیں۔ انہوں نے ابتداء میں ذریعہ معاش کے طور پر اس پیشے کو منتخب کیا، اب یہ شوق و جنون اور عشق میں بدل چکا ہے۔ محمد نذیر سدپارہ کے مطابق انہوں نے اب تک آٹھ ہزار میٹر سے بلند پانچ چوٹیاں، سات ہزار میٹر سے بلند تین پہاڑی چوٹیاں، 5 ہزار سے بلند کوئی آٹھ پہاڑی چوٹیوں کو سر کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ محمد نذیر سدپارہ کی بھی آرزو ہے کہ وہ بھی ماونٹ ایورسٹ سمیت دنیا میں موجود آٹھ ہزار سے بلند تمام پہاڑی چوٹیوں پر علم غازی عباس لہرائے۔ واضح رہے کہ پانچ ہزار میٹر سے بلند چوٹیوں کو سر کرنے کے لئے مقامی افراد کیلئے مجموعی لاگت پچاس روپے جبکہ غیر ملکیوں کو رائیلٹی دینی پڑتی ہے اور ڈیڑھ کروڑ سے زیادہ خرچہ آتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 745108
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش