0
Saturday 18 Aug 2018 00:40
متولی حرم حضرت امام رضا علیہ السلام

فاطمیون اور حیدریون نے برطانوی امریکی منصوبہ کو ناکام بنا دیا، سید ابراہیم رئیسی

فاطمیون اور حیدریون نے برطانوی امریکی منصوبہ کو ناکام بنا دیا، سید ابراہیم رئیسی
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر مشہد مقدس سے مسلسل اٹھارہ سال سے زیارت کی غرض کی سے ایک زیارتی کاروان پیدل کربلائے معلی کی جانب روانہ ہوتا ہے۔ اس سال اس کاروان کے سفر کے آغاز میں مشہد مقدس میں حرم حضرت امام رضا علیہ السلام کے متولی حجت الاسلام و المسلمین سید ابراہیم رئیسی نے ان زائرین سے خصوصی خطاب کیا۔ سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ یہ کاروان اسلامی امت کے قیام اور استقامت کی علامت ہے۔ آج کے زمانے میں ہم اس دور کے تقاضوں کے مطابق لبیک یا حسین علیہ السلام کا نعرہ لگا کر اہلبیت علیہم السلام کے حرم کے دفاع میں اپنا خون بہاتے ہیں اور یہ درحقیقت عاشورا کے راستے کو جاری رکھنا ہے۔
 
سید ابراہیم رئیسی نے اپنے دور کے تقاضوں کی پہچان کی ضرورت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ توابین کا راستہ بھی اچھا تھا لیکن انہیں اپنے دور کے تقاضوں کا علم نہیں تھا۔ توابین کا قیام عاشورا کے تین دن کے بعد شروع ہوا اور وہ شہید بھی ہوئے لیکن اپنے صحیح وقت پر انہوں نے امام حسین علیہ السلام کی ھل من ناصر ینصرنی کی فریاد نہ سنی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پوری تاریخ میں اپنے دور کی پہچان بہت اہم رہی ہے۔ ابھی آپ دیکھیں اسی زمانے میں اہلبیت علیہم السلام کے حرم کے دفاع کیلئے شہدائے عالی قدر ہمارے درمیان سے گئے اور اسی راستے میں شہید ہو گئے، یہاں بہت سے لوگوں نے اسی میڈیا کے استعمال کے ذریعے کہا کہ آپ لوگ کیوں جاتے ہیں؟
 
حرم حضرت امام رضا علیہ السلام کے متولی نے مزید کہا کہ آج فاطمیون اور حیدریون نے اپنی جان قربان کر کے نہ صرف امریکہ اور برطانیہ کی سازش کو ناکام بنا دیا بلکہ اسلام اور انسانیت کے خلاف ہونے والی عظیم سازش کے مقابلے میں مقاومت کی۔ ان مدافعان حرم کو اپنے دور کے تقاضوں کی صحیح پہچان تھی۔
خبر کا کوڈ : 745110
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش