0
Saturday 18 Aug 2018 01:04

ایران کے ساتھ تعاون بڑھایا جائے گا، چینی وزیر خارجہ

ایران کے ساتھ تعاون بڑھایا جائے گا، چینی وزیر خارجہ
اسلام ٹائمز۔ چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ چین ایران کے ساتھ اپنے روابط کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے اور ایران کے ساتھ رابطوں کو بڑھانے کی اہمیت کا قائل ہے۔ چین نے اعلان کیا ہے کہ موجودہ بین الاقوامی صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے اس ملک نے فیصلہ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ موجودہ روابط کو مزید بڑھایا جائے۔ پکن ایران کے ساتھ دوطرفہ رابطوں کو مزید بڑھانے کا فیصلہ کر چکا ہے۔
 
چینی نیوز ایجنسی شینھوا کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز بروز جمعہ چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔ اس دوران چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ انکا ملک ایران کے ساتھ ہونے والے بین الاقوامی جوہری معاہدے کو باقی رکھنا چاہتا ہے۔ یہ جوہری معاہدہ (برجام) ایک معتبر بین الاقوامی قرارداد ہے، جس میں کئی ممالک موجود ہیں اور جو بین الاقوامی سطح  پر خاص اہمیت کی حامل ہے۔ چین کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی علی الاعلان کہا تھا کہ ہم بین الاقوامی رابطوں میں یکطرفہ پابندیوں کے طریقہ کو صحیح نہیں سمجھتے اور مختلف ممالک کے اپنے ملک کے عدالتی نظام کو اپنے ملک سے باہر دوسرے ممالک پر لاگو کرنے کے مخالف ہیں۔
 
اس رپورٹ کے مطابق اس ٹیلیفونک گفتگو میں ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے چینی وزیرخارجہ کو بین الاقوامی ایٹمی معاہدے (برجام) کے حوالے سے ہونے والی سرگرمیوں سے آگاہ کیا اور اس حوالے سے بین الاقوامی جوہری معاہدے کو باقی رکھنے کیلئے چین کے انتہائی اہم کردار پر بات کی۔
خبر کا کوڈ : 745111
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش