0
Saturday 18 Aug 2018 01:16

عمران خان آج 22ویں وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے

عمران خان آج 22ویں وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ملک کے 22ویں وزیر اعظم منتخب ہوگئے اور آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سربراہی میں قومی اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں قائد ایوان کا انتخاب عمل میں آیا۔ ایوان میں نئے قائد کا انتخاب ڈویژن کے ذریعے کیا۔ عمران خان اور شہباز شریف کے درمیان مقابلے کے دوران ارکان دائیں اور بائیں دو حصوں میں تقسیم ہوگئے۔

رائے شماری کا عمل مکمل ہونے کے بعد اسپیکر نے نتائج کا اعلان کیا جس کے تحت عمران خان قائد ایوان منتخب ہوگئے، عمران خان کو 176 اور شہباز شریف کو  96 ووٹ ملے۔ رائے شماری میں عمران خان کو تحریک انصاف کے علاوہ متحدہ قومی موومنٹ، بلوچستان عوامی پارٹی، مسلم لیگ (ق)، بلوچستان نیشنل پارٹی، گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس، عوامی مسلم لیگ اور جمہوری وطن پارٹی کے ارکان نے ووٹ دیا۔
خبر کا کوڈ : 745112
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش