0
Saturday 18 Aug 2018 01:27

عمران خان نے علامہ ناصر عباس کو تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت دیدی

عمران خان نے علامہ ناصر عباس کو تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت دیدی
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور نو منتخب وزیراعظم عمران خان نے ایوان صدر میں ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں اپنی اتحادی جماعت مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس کو بھی شرکت کی خصوصی دعوت دے دی ہے۔ نومنتخب وزیراعظم کی جانب سے بھیجے گئے دعوت نامے میں کہا گیا ہے کہ علامہ ناصر عباس جعفری اس تقریب میں شرکت کرکے شکریہ کا موقع دیں۔ حلف برداری کی تقریب آج صبح ساڑھے 9 بجے ایوان صدر میں ہوگی۔ یاد رہے کہ عمران خان نے 176 ووٹ لیکر وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں، ان کے مقدمقابل شہباز شریف فقط 96 ووٹ حاصل کر سکے۔
خبر کا کوڈ : 745113
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش