0
Saturday 18 Aug 2018 07:02

منی لانڈرنگ کیس، انور مجید اور عبدالغنی کا 24 اگست تک جسمانی ریمانڈ منظور

منی لانڈرنگ کیس، انور مجید اور عبدالغنی کا 24 اگست تک جسمانی ریمانڈ منظور
اسلام ٹائمز۔ بینکنگ کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں ملزمان انور مجید اور بیٹے عبدالغنی کا 24 اگست تک جسمانی ریمانڈ دے دیا۔ ایف آئی اے نے انور مجید اور عبدالغنی مجید کو بغیر ہتھکڑی ہی ریمانڈ کیلئے بینکنگ کورٹ پیش کیا، انور مجید نے عدالت میں میڈیا کی موجودگی پر اعتراض کیا اور ایف آئی اے افسران سے سوال کیا کہ آپ نے تو کہا تھا کہ میڈیا نہیں ہوگا، آپ لوگ میری ویڈیو نہ بنائیں، میڈیا کو یہاں سے ہٹائیں۔ یاد رہے ایف آئی اے ذرائع کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کے دوست انور مجید کے اکاؤنٹس، 12 فیکٹریاں اور شوگر ملز سیل کی جا چکی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جعلی اکاؤنٹس میں پائی جانے والی رقم 44 ارب کے شواہد مل گئے ہیں جبکہ 100 ارب سے زائد کی ترسیل کے شواہد ملنے کا امکان ہے۔ جعلی اکاؤنٹس کے علاوہ اومنی گروپ کے خلاف بھی الگ سے تحقیقات ہونگی۔ جعلی اکاؤنٹس کے مقدمے میں ہی منی لانڈرنگ کی دفعہ عائد کی جائے گی۔
 
خبر کا کوڈ : 745116
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش