QR CodeQR Code

انتخابات کے بعد کسی تقرر اور تبادلے کا کوئی جواز نہیں، ناصر حسین شاہ

18 Aug 2018 07:11

میڈیا کو جاری بیان میں پی پی رہنما نے کہا کہ ابھی کئے جانے والے تبادلوں اور تقرریوں کو ہم کیا سمجھیں، کہیں یہ کرپشن کا راستہ تو نہیں؟ نگراں وزیر اعلیٰ فضل الرحمن ایک اچھے اور مخلص انسان ہیں، ہم امید کرتے ہیں کہ وہ اس کا فوری نوٹس لیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے رہنماء اور سابق صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں انتخابات کے بعد نگراں وزیراعلیٰ یا کسی اور کے پاس تبادلے یا تقرریوں کا کوئی جواز نہیں ہے، اب جبکہ وزیراعلیٰ کا انتخاب بھی ہوچکا ہے تو نگراں وزیراعلیٰ، چیف سیکرٹری، آئی جی سندھ پولیس سمیت کسی کے پاس بھی تبادلے اور تقرریوں کا اخلاقی جواز نہیں ہے۔ میڈیا کو جاری بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ ابھی کئے جانے والے تبادلوں اور تقرریوں کو ہم کیا سمجھیں، کہیں یہ کرپشن کا راستہ تو نہیں؟ نگراں وزیر اعلیٰ فضل الرحمن ایک اچھے اور مخلص انسان ہیں، ہم امید کرتے ہیں کہ وہ اس کا فوری نوٹس لیں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر وزیراعلیٰ سندھ کے انتخاب کے بعد کئے جانے والے تبادلوں اور تقرریوں کو معطل کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 745117

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/745117/انتخابات-کے-بعد-کسی-تقرر-اور-تبادلے-کا-کوئی-جواز-نہیں-ناصر-حسین-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org