QR CodeQR Code

آزادکشمیر میں قانون و آئین کی بالادستی پر کوئی کمپرومائز، راجہ فاروق

18 Aug 2018 07:40

کارکنان سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بننے والی ہرجماعت کی حکومت کی عزت واحترام بحیثیت چیف ایگزیکٹو لازم ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق خان نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں قانون و آئین کی بالادستی، بلاامتیاز میرٹ کا قیام اور نظریہ الحاق پاکستان پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے یہاں ہال روڈ کی سڑک معائنہ کے بعد انتظامیہ اور مسلم لیگ نواز کے کارکنان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزیر سپورٹس چوہدری سعید، ڈپٹی کمشنر سردار عدنان خورشید اور دیگر موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین منگلاڈیم کے تمام مسائل وفاقی حکومت سے حل کروائیں گے، پاکستان میں بننے والی ہر جماعت کی حکومت کی عزت و احترام بحیثیت چیف ایگزیکٹو لازم ہے، ہمارے سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن پاکستانی حکومت اور مسلح افواج کی کشمیری دل و جان سے عزت و احترام کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 745118

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/745118/ا-زادکشمیر-میں-قانون-ا-ئین-کی-بالادستی-پر-کوئی-کمپرومائز-راجہ-فاروق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org