QR CodeQR Code

رسول اللہ (ص) کی محبت مسلمان کی متاع حیات اور ایمان کی اساس ہے، قاری زوار بہادر

18 Aug 2018 10:06

تقریب سے خطاب میں جے یو پی کے سربراہ کا کہنا تھاکہ حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ہالینڈ کی حکومت کو ایسے قبیح فعل کی اشاعت روکنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے، اگر حکومت ہالینڈ ایسا نہیں کرتی تو ان کے سفیر کو ملک بدر کرکے پاکستان کا سفیر ہالینڈ سے واپس بلا کرسفارتی تعلقات منقطع کرلیے جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ جامعہ محمدیہ رضویہ گلبرگ لاہور میں خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے پاکستان کے سربراہ علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا کہ گستاخان رسول کو یہ غلط فہمی ہوئی کہ وہ رسول اللہ (ص)  کی شان میں گستاخی کرکے مزید زندہ رہ سکیں گے، مسلمان انتہائی پْرامن، اقوام عالم میں امن کے داعی اور تمام ادیان کو برداشت کر نیوالے ہیں، ہم ہالینڈ اور دشمنان اسلام سمیت تمام کو یہ بتا دینا چاہتے ہیں کہ مسلمانوں کا بچہ بچہ اپنے خون کا نذرانہ دیکر بھی حضور(ص) کی عزت و ناموس کا دفاع کرے گا۔ قاری زوار بہادر کا کہنا تھا کہ غلامان مصطفےٰ(ص) حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ہالینڈ کی حکومت کو ایسے قبیح فعل کی اشاعت روکنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے، اگر حکومت ہالینڈ ایسا نہیں کرتی تو ان کے سفیر کو ملک بدر کرکے پاکستان کا سفیر ہالینڈ سے واپس بلا کرسفارتی تعلقات منقطع کر لیے جائیں۔
 
انہوں نے کہا کہ اگر دشمنان اسلام نے ایسی بے ہودہ حرکات بند نہ کیں تو دنیا کی تاریخ کی سب سے بڑی عالمی جنگ رسول اللہ(ص) کی ناموس کی حفاظت پر لڑی جائے گی، یہودی لابی امن عالم کو تباہ وبرباد کرنے پر تلی ہوئی ہے، ہالینڈ میں حضور نبی کریم (ص) کی شان میں گستاخی سے پوری دنیا کا امن تباہ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ رسول اللہ (ص) کی محبت مسلمان کی متاع حیات اور ایمان کی اساس ہے، رسول اللہ(ص) کے غلام اپنی زندگیاں، اپنے مال، اپنی اولاد اور اپنے والدین قربان کرکے بھی رسول اللہ (ص) کی ناموس کا دفاع کریں گے، ہالینڈ کی طرف سے نبی اکرم(ص) کی شان میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت سے دنیا کا امن تباہ و برباد ہو جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ رسول اللہ (ص) کی محبت مسلمان کی متاع حیات اور ایمان کی اساس ہے، رسول اللہ(ص) کے غلام اپنی زندگیاں، اپنے مال، اپنی اولاد اور اپنے والدین قربان کرکے بھی رسول اللہ (ص) کی ناموس کا دفاع کریں گے، ہالینڈ کی طرف سے نبی اکرم(ص) کی شان میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت سے دنیا کا امن تباہ و برباد ہو جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 745151

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/745151/رسول-اللہ-ص-کی-محبت-مسلمان-متاع-حیات-اور-ایمان-اساس-ہے-قاری-زوار-بہادر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org