0
Saturday 18 Aug 2018 19:42

دفعہ 35 اے کا دفاع اور قیدیوں کی حالت زار پر سرینگر میں احتجاج

دفعہ 35 اے کا دفاع اور قیدیوں کی حالت زار پر سرینگر میں احتجاج
اسلام ٹائمز۔ دفعہ 35 اے کے حق میں اور جیلوں میں قیدیوں کی حالت زار اور مزاحمتی قیادت کو مبینہ طور خوف زدہ کرنے کے خلاف مزاحمتی جماعتوں کی طرف سے لالچوک اور نوہٹہ اور حیدرپورہ میں احتجاجی جلوس برآمد ہوئے۔ سرینگر کے مائسمہ علاقے سے لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کی قیادت میں احتجاجی جلوس برآمد کیا گیا، جس میں مزاحمتی کارکنوں کے علاوہ تاجروں اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بھی شرکت کی۔

احتجاجی مظاہرین نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڑ اٹھا رکھے تھے، جن پر قیدیوں اور دفعہ 35 اے کی حق میں تحریر درج کی گئی تھی۔ مظاہرین مدینہ چوک میں جمع ہوئے جہاں محمد یاسین ملک نے مظاہرین سے خطاب کیا۔ اس دوران دفعہ 35 اے کو منسوخ کرنے اور مختلف جیل خانوں میں نظربندوں کی مبینہ ابتر صورتحال کے خلاف حریت کانفرنس (گ) کے سینئر لیڈروں اور کارکنوں نے حیدرپورہ چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 745174
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش