0
Saturday 18 Aug 2018 18:43

ہر کام میرٹ پر کریں گے، دنوں میں تبدیلی لائیں گے، عثمان خان بزدار

ہر کام میرٹ پر کریں گے، دنوں میں تبدیلی لائیں گے، عثمان خان بزدار
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے نامزد امیدوار
عثمان خان بزدار نے اپنے انتخاب سے قبل ہی بڑا اعلان کر دیا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں عثمان خان بزدار کا کہنا تھا کہ صوبے سے کرپشن، بیڈ گورننس ختم نہ کر سکا تو 5 سال الیکشن نہیں لڑوں گا۔ عثمان بزدار نے کہا کہ صوبے کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، جنوبی پنجاب کو ماضی میں جان بوجھ کر نظر انداز کر دیا گیا، یہاں تک کہ وہاں پانی ہے نہ بجلی جبکہ تعلیم و صحت کی سہولتیں بھی ناپید ہیں۔ نامزد وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں بیڈ گورننس کو ختم کرکے دکھاوں گا، ریسکیو 1122 کا دائرہ کار بھی بڑھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہر سیکٹر میں تبدیلی لائیں گے، وزیراعلیٰ ہاؤس میں روزانہ بٹھوں گا، سب سے ملاقاتیں کروں گا۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سرپرائز وزٹ کروں گا، بہت جلد تبدیلی آئے گی، دنوں میں تبدیلی سب کو نظر آئے گی، میرٹ اور قانون کے مطابق چلیں گے نئے پاکستان کی بنیاد یہی ہے کہ محروم علاقوں کی محرومیاں ختم کی جائیں گی۔ عثمان بزدار نے کہا کہ صوبے میں صحت، تعلیم کے مسائل ہے، قائد کے ویژن کو سامنے رکھتے ہوئے کام کریں گے۔ نامزد وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں جتنے وزیراعلیٰ گزرے ہیں، ان سے بہتر کام کرکے دکھاوں گا، جنوبی پنجاب میں محرومیوں کو ختم کرنا ضروری ہے، پنجاب بڑا صوبہ ہے، چلانا آسان کام نہیں، لوگ کہتے ہیں کہ پہلی دفعہ منتخب ہوئے ہیں، کیسے پنجاب کو چلائیں گے تو اس حوالے سے واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میں صوبہ چلا کر دکھاوں گا، صوبے میں جو کرپشن، بدانتظامی کو ختم کرکے دکھاوں گا، چیلنج کرتا ہوں اگر یہ کام نہ کر سکا تو اگلے 5 سال الیکشن نہیں لڑوں گا۔
خبر کا کوڈ : 745216
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش