0
Saturday 18 Aug 2018 16:40

صوبہ سرائیکستان کا قیام ہماری منزل ہے، خواجہ غلام فرید کوریجہ کا دھرنے سے خطاب

صوبہ سرائیکستان کا قیام ہماری منزل ہے، خواجہ غلام فرید کوریجہ کا دھرنے سے خطاب
اسلام ٹائمز۔ سرائیکستان قومی اتحاد کے زیراہتمام دربار فرید  پر پابندیوں کے خلاف احتجاج مسلسل 164 ویں ہفتہ میں داخل ہوگیا، سرائیکستان صوبہ محاذ کے چیئرمین و سربراہ ایس کیو آئی خواجہ غلام فرید کوریجہ کی قیادت میں دھرنا دیا گیا، جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ اس دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ غلام فرید کوریجہ نے کہا کہ ہم آئین پاکستان کی بالادستی کیلئے دھرنا دے رہے ہیں، دربار فرید پر پابندیاں پاکستان میں آئین کو دیوار سے لگانے کی سازش ہے، جنوبی پنجاب صوبہ کسی صورت قبول نہیں، جنوبی پنجاب صوبہ کے نام پر سرائیکیوں کی شناخت جناح بیراج چشمہ اور تریموں ہیڈورکس پانی تخت لاہور کے قبضہ میں دینے کا منصوبہ ہے۔ شناخت سے محروم اور ضلع کا پانی بغیر جنوبی پنجاب صوبہ کسی صورت قبول نہیں، ثقافتی بنیاد پر 23 اضلاع پر مشتمل صوبہ سرائیکستان کا قیام ہماری منزل ہے، حکمران سن لیں کہ جبری طور پر سرائیکیوں کی شناخت مٹانے کی کوشش کی گئی تو عمران خان سمیت قیادت کے پتلے نذرآتش کریں گے۔ جنوبی پنجاب صوبہ کسی صورت قبول نہیں 2018ء کے الیکشن کو مسترد کرتے ہیں۔ تاریخی دھاندلی کی گئی دھاندلی کی پیداوار حکومت کو سرائیکیوں کو تقسیم نہیں کرنے دیں گے، اس دھرنے سے جام فیض اللہ، شہزاد مجید، زبیر بے حال اور عبدالصمد سومرو نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 745226
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش