0
Saturday 18 Aug 2018 16:57

پنجاب کیلئے تحریک انصاف کے وزیراعلٰی کے امیدوار عثمان بزدار کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

پنجاب کیلئے تحریک انصاف کے وزیراعلٰی کے امیدوار عثمان بزدار کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
اسلام ٹائمز۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلٰی پنجاب کے لئے پی ٹی آئی کے نامزد کردہ اُمیدوار سردار عثمان بزدار کا کوئی بھی کریمنل ریکارڈ نہیں، ان کے خلاف کبھی کسی تھانے یا کسی جگہ کوئی مقدمہ درج ہوا اور نہ ہی کبھی کسی نے ان سے متعلق کوئی الزام عائد کرنے کے لئے کسی تھانے میں درخواست دی ہے، سردار عثمان بزدار ایم اے ایل ایل بی ہیں، ان کا پیشہ ایڈووکیٹ اور زمیندارہ ہے۔ عثمان بزدار نے جمع کرائی گئی دستاویزات میں اپنے اثاثوں کی مالیت ڈھائی کروڑ روپے ظاہر کی ہے، ان کے پاس 24 لاکھ روپے مالیت کے 3 ٹریکٹر اور 36 لاکھ روپے مالیت کی 2 گاڑیاں ہیں۔ دستاویزات کے مطابق عثمان بزدار کے پاس 20 تولہ سونا اور 50 ہزار روپے کا فرنیچر ہے، جبکہ ان کے چار بینکوں میں اکائونٹس ہیں، اس کے علاوہ انہوں نے 3 انشورنس پالیسیاں بھی حاصل کر رکھی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 745227
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش