QR CodeQR Code

نقیب اللہ قتل کیس، انکاؤنٹر اسپیشلسٹ راؤ انوار پر ملک میں نقل و حرکت کی پابندی ختم

18 Aug 2018 17:01

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد راؤ انوار کی درخواست منظور کرلی، عدالت نے حکم دیا کہ ملزم اہلخانہ سے ملنے کیلئے شہر سے باہر جا سکتے ہیں، لیکن ملک سے باہر نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے نقیب اللہ محسود قتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو ملک بھر میں اپنے رشتے داروں سے ملاقات کیلئے جانے کی اجازت دے دی۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران راؤ انوار نے اہلخانہ سے شہر سے باہر ملنے کیلئے درخواست دائر کی، جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ اہلخانہ دبئی سے عیدالاضحٰی منانے آرہے ہیں، لیکن سکیورٹی رسک کے باعث اپنے اہلخانہ کے ساتھ کراچی میں عید نہیں منا سکتا، عید گزارنے کیلئے شہر سے باہر جانے کی اجازت دی جائے۔ وکیلِ صفائی صلاح الدین پنہور نے راؤ انوار کی درخواست پر اعتراض اٹھایا کہ عدالت پر عدم اعتماد اور مقدمے کی منتقلی کی درخواست زیر سماعت ہے، اس لئے عدالت اس درخواست پر فیصلہ جاری نہیں کر سکتی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد راؤ انوار کی درخواست منظور کرلی، عدالت نے حکم دیا کہ ملزم اہلخانہ سے ملنے کیلئے شہر سے باہر جا سکتے ہیں، لیکن ملک سے باہر نہیں۔ واضح رہے کہ عدالت نے سابق ایس ایس پی راؤ انوار پر شہر سے باہر جانے پر پابندی لگا رکھی تھی۔


خبر کا کوڈ: 745228

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/745228/نقیب-اللہ-قتل-کیس-انکاؤنٹر-اسپیشلسٹ-راؤ-انوار-پر-ملک-میں-نقل-حرکت-کی-پابندی-ختم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org