0
Saturday 18 Aug 2018 18:50

عمران خان وزیراعظم بن گئے اب اپنے وعدے پورے کریں، اعجاز ہاشمی

عمران خان وزیراعظم بن گئے اب اپنے وعدے پورے کریں، اعجاز ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی صدر اور متحدہ مجلس عمل کے نائب صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کہا ہے کہ متنازع الیکشن کے ذریعے ہی سہی، عمران خان وزیراعظم کے منصب پر پہنچ گئے ہیں، انہیں اب اپنے کئے گئے وعدے پور ے کرنے چاہیں، عوام منتظر ہیں کہ وہ 100 دن کا ایجنڈا کس طرح پورا کرتے ہیں، بہتر ہوتا کہ وہ وزیراعظم کے عہدے کے الیکشن کے بعد وہ تلخی پیدا نہ کرتے اور تحمل کا مظاہرہ کرتے تو شاید اپوزیشن بھی ان کی تقریب حلف برداری میں شریک ہوتی، مگر الیکٹیڈ کی بجائے سلیکٹیڈ وزیراعظم نے ڈی چوک والی تقریر دہرا کر اپوزیشن کیلئے کوئی گنجائش نہیں چھوڑی۔

انہوں نے کہا کہ بہتر ہوتا کہ پیپلز پارٹی آل پارٹیز کانفرنس کے فیصلے کے مطابق میاں شہباز شریف کو وزیراعظم کا ووٹ دیتی تو اپوزیشن کے منشتر ہونے کا تاثر نہ ہوتا مگر عملی طور پر واضح ہوگیا ہے کہ حکومت کمزور اور اپوزیشن تقسیم ہو چکی ہے۔ پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ پارلیمنٹ ہاؤس میں عمران خان کی تقریر مایوس کن تھی، نہیں لگتا تھا کہ وہ وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں، ان کی باڈی لینگوئج بھی بتا رہی تھی کہ وہ خود نہیں آئے لائے گئے ہیں، جو شخص اسلامی تعلیمات کی اہم اصلاحات کو ادا نہ کر سکے اور حلف کے الفاظ کی ادائیگی صحیح نہ کر سکے تو وہ کیا کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 745241
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش