0
Saturday 18 Aug 2018 18:50

عمران خان اور انکی اہلیہ بشرٰی بی بی کا حکومت کیجانب سے فراہم کی جانیوالی نئی رہائشگاہ کا دورہ

عمران خان اور انکی اہلیہ بشرٰی بی بی کا حکومت کیجانب سے فراہم کی جانیوالی نئی رہائشگاہ کا دورہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشرٰی بی بی نے حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی نئی رہائشگاہ کا دورہ کیا، ان کی نئی رہائشگاہ 2 کمروں پر مشتمل ہے۔ ذرائع کے مطابق، وزیراعظم عمران خان کل بنی گالہ سے وزیراعظم ہاؤس منتقل ہوں گے، عمران خان وزیراعظم ہاؤس میں ملٹری سیکرٹری کی رہائشگاہ میں رہیں گے، وزیراعظم ہاؤس میں ملٹری سیکرٹری کی رہائشگاہ کو بنگلہ نمبر ایک کہا جاتا ہے، بنگلہ نمبر ایک اس سے قبل وزیراعظم کے ملٹری سیکرٹری کی رہائشگاہ تھی۔ وزیر اعظم کی رہائشگاہ 4 کنال پر مشتمل ہے جس کے آگے اور پیچھے لان ہے وزیراعظم کی رہائشگاہ میں 5 بیڈ رومز، ایک ڈرائننگ اور ایک ڈائننگ ہے۔ رہائشگاہ میں فرنیچر وزیراعظم کی پرانی رہائشگاہ سے منتقل کیا گیا ہے۔

وزیراعظم کی رہائشگاہ میں فرنیچر اور رنگ و روغن کا کام آج مکمل ہو جائے گا، ملٹری سیکرٹری وزیراعظم کے سیکرٹری کے بنگلے میں منتقل ہو گئے۔ بشرٰی بی بی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اقتدارکی کرسی آنی جانی چیز ہے، اللہ نے ہم پر ملک کی بہت بڑی ذمے داری ڈالی ہے، آج میں خوش نہیں ڈری ہوئی ہوں۔ انہوں نے عمران خان کا مقصد ملک سے غربت کا خاتمہ ہے، عمران خان کا مقصد صحت، تعلیم کے نظام کو بہتر کرنا ہے، انشاءاللہ عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے۔ 
خبر کا کوڈ : 745243
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش