0
Saturday 18 Aug 2018 19:06

امریکہ نے کولین کرینویلگی کو لاہور میں قونصل جنرل تعینات کر دیا

امریکہ نے کولین کرینویلگی کو لاہور میں قونصل جنرل تعینات کر دیا
اسلام ٹائمز۔ کولین کرینویلگی نے گزشتہ روز امریکی قونصل جنرل لاہور کے طور پر اپنے عہدے کی ذمے داری سنبھالی۔ ان کی پیشرو ایلزبتھ کینیڈی ٹروڈو اب بلفاست، آئرلینڈ، برطانیہ میں قونصل جنرل کے طور پر سفارتی ذمے داری سرانجام دے گی۔ امریکی محکمہ خارجہ کی رکن کولین کرینویلگی اس سے پہلے امریکی سفارتخانہ کابل، افغانستان میں ڈپٹی پبلک افیئرز آفیسر کے طور پر خدمات سرانجام دے رہی تھیں۔ قبل ازیں وہ یہاں بطور ڈپٹی چیف آف سٹاف تعینات تھیں۔ کولین کرینویلگی کی دوسری تعیناتیوں میں پولیٹیکل چیف برائے سفارتخانہ بائے الان باتار، منگولیا اور باکو، آذربائیجان شامل ہیں۔ علاوہ ازیں یو ایس مشن برائے سکیورٹی اینڈ کوآپریشن، یورپ اور لاپاز، بولیویا اور لاگوس، نائیجیریا کے امریکی سفارتخانوں میں خدمات سرانجام دیں۔ واشنگٹن میں انہوں نے محکمہ خارجہ کے آپریشن سینٹر میں واچ آفیسر کے طور پر کام کیا۔ کولین ٹیکساس کی رہنے والی ہیں اور انہوں نے اکنامکس اور پولیٹیکل سائنس میں اے اینڈ ایم یونیورسٹی، ٹیکساس سے بی اے کیا ہے۔ انہوں نے فارن سروس میں 2003ء میں شمولیت اختیار کی، وہ ہسپانوی اور روسی زبانیں جانتی ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 745246
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش