0
Saturday 18 Aug 2018 20:01

پشاور، جے یو آئی (ف) کی دھاندلی و گستاخانہ خاکوں کیخلاف ریلی

پشاور، جے یو آئی (ف) کی دھاندلی و گستاخانہ خاکوں کیخلاف ریلی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام(ف) پشاور کے کارکنوں نے الیکشن میں دھاندلی اور ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کی نمائش کیخلاف ریلی نکالی۔ ریلی باچاخان چوک سے شروع ہوئی، جس نے صوبائی اسمبلی کے سامنے پہنچ کر جلسہ کی شکل اختیار کرلی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی امیر مولانا گل نصیب، مفتی کفایت اللہ، مولانا رفیع اللہ، مولانا امان اللہ حقانی، حاجی غلام علی، آصف اقبال داؤدزئی اورعطیف الرحمان نے کہاکہ الیکشن کمیشن اور مقتدر حلقوں نے عوامی مینڈیٹ پرشب خون مارا ہے۔ ملک میں اس وقت تک امن، خوشحالی نہیں آسکتی، جب تک عوامی مینڈیٹ کا احترام نہ کیا جائے، ملکی تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے 25 جولائی 2018 کو الیکشن کے نام پر سلیکشن کو مسترد کردیا ہے۔ متحدہ مجلس عمل میں شامل تمام مذہبی جماعتیں جعلی الیکشن اور جعلی وزیراعظم کو نہیں مانتی ہیں۔ الیکشن کمیشن صاف شفاف الیکشن کے انعقاد میں ناکامی پر فوری مستعفی ہو، جعلی مینڈیٹ سے برسر اقتدار آنیوالے وزیراعظم کے خاتمہ اور از سرنو انتخابات تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہیگا۔ اس موقع پر ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے نمائش کی پرزور مذمت کی گئی۔ مقررین کا کہنا تھاکہ اسلامی ممالک ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کی نمائش کو رکوانے میں کردار ادا کریں، اسلامی ممالک ہالینڈ کے سفیر کو فوری طور پر ملک بدر کرکے سفارتی تعلقات ختم کئے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 745252
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش