0
Saturday 18 Aug 2018 20:30

اورکزئی، ماموزئی قبیلہ کے بےگھر افراد کی 10 سال بعد واپسی

اورکزئی، ماموزئی قبیلہ کے بےگھر افراد کی 10 سال بعد واپسی
اسلام ٹائمز۔ قبائلی ضلع اورکزئی کے ماموزئی قبیلے کے بےگھر افراد کی واپسی کا آج دوسرا مرحلہ شروع ہوا ہے۔ ماموزئی قبیلہ کے متاثرین دس سال کے بعد آج اپنے آبائی گھروں کو واپس لوٹ رہے ہیں۔ سیکٹر کمانڈر ساوتھ ویسٹ بریگیڈیئر شھزاد اکرم نے یخوکنڈاو میں ماموزئی قبیلے کی واپسی کیلئے قائم رجسٹریشن کیمپ کا دورہ کیا۔ بریگیڈیئر شھزاد اکرم نے رجسٹریشن کیمپ میں انتظامات کا بھی جائزہ لیا اور متاثرین کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات دے دیں۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ جو افراد دہشت گردی میں ملوث رہے ہیں، ان سے رعایت نہیں بھرتی جائیگی۔ انہوں نے مقامی لوگوں سے کہا کہ علاقے میں امن کے قیام کے لئے عوام کا سکیورٹی فورسز کیساتھ تعاون ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن کی بحالی کے لئے پاک فوج اور قبائلی عوام کی قربانیوں کو ضائع نہیں ہونے دینگے اور امن کے ثمرات سے سب کو مستفید ہونے دینگے۔
خبر کا کوڈ : 745260
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش