0
Saturday 18 Aug 2018 20:52

وفاقی حکومت نے نان کیریئر سفیروں کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی

وفاقی حکومت نے نان کیریئر سفیروں کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے سیاسی کوٹے پر تعینات سفیروں کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق نان کیریئر سفارت کاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اگلے احکامات تک کام جاری رکھیں، نئی تقرریاں وفاقی کابینہ کی تشکیل کے بعد کی جائیں گی۔ اس وقت 19 ممالک میں نان کیریئر سفیر تعینات ہیں، جن کی تقرری سیاسی بنیادوں پر ہوئی ہے، اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی بھی سیاسی کوٹے پر تعینات ہیں، اسی طرح امریکہ میں علی جہانگیر صدیقی اور کینیڈا میں طارق عظیم کی تقرری بھی سیاسی بنیادوں پر کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ مراکش میں تعینات نادر چوہدری، اسپین میں پاکستانی سفیر رفعت مہدی، بحرین میں جاوید ملک اور قطر میں پاکستانی سفیر شہزاد احمد کی تقرری سیاسی بنیادوں پر ہے۔ اس سے قبل دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا تھا کہ نئی حکومت آنے کے بعد تمام نان کیریئر سفیر مستعفی تصور ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 745266
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش