0
Saturday 18 Aug 2018 21:18

تیونس کے عوام نے صیہونی کشتی کو اپنے ملک میں آنے سے روک دیا، روسیا الیوم

تیونس کے عوام نے صیہونی کشتی کو اپنے ملک میں آنے سے روک دیا، روسیا الیوم
اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کے خلاف پابندیاں لگانے والی بین الاقوامی آرگنائزیشن نے اعلان کیا ہے کہ تیونس کے عوام کے شدید اعتراض کے بعد اس ملک کی اتھارٹیز نے اسرائیلی کشتی کو تیونس کی سمندری حدود میں آنے سے روک دیا ہے۔ نیوز ایجنسی روسیا الیوم کی رپورٹ کے مطابق تیونس کے حکام نے اسرائیلی کشتی کو رادس بندرگاہ میں داخل ہونے سے روک دیا ہے۔ یہ کشتی زم نامی کمپنی کیلئے کام کر رہی ہے جس کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ یہ صیہونی کمپنی ہے۔ تیونس کی حکومت جو مغرب نواز سمجھی جاتی ہے ملک میں ہونے والے شدید مظاہروں کی وجہ سے ایسے احکامات صادر کرنے پر مجبور ہوئی ہے۔
 
دوسری طرف صیہونی حکومت کی کمپنی لیو ہاعولام کے بانی ناتی روم نے کہا ہے کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑھتا ہے کہ ایسی اخبار کو سن کر اب کوئی تعجب محسوس نہیں ہوتا۔ ہماری دوسری کمپنیوں کی مانند اب زم کو بھی بین الاقوامی آرگنائزیشن کے اس اقدام کی وجہ سے بہت بڑا نقصان برداشت کرنا پڑے گا۔
خبر کا کوڈ : 745267
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش