0
Saturday 18 Aug 2018 21:36

نومنتخب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

نومنتخب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے سید مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ سندھ کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ تفصیلات کے مطابق حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس کراچی میں منعقد ہوئی جس میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت پارٹی کے سینئر رہنماؤں اور اعلیٰ سرکاری شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں کور کمانڈر کراچی اور ڈی جی رینجرز سندھ سمیت دیگر اہم کاروباری شخصیات بھی شریک ہوئیں، چیف سیکریٹری سندھ  نے نظامت کے فرائض انجام دیئے، جبکہ قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج درانی نے مراد علی شاہ سے وزیراعلیٰ سندھ کے عہدے کا حلف لیا۔ واضح رہے کہ سید مراد علی شاہ مسلسل دوسری بار وزیراعلیٰ سندھ بنے ہیں، وہ گزشتہ دور حکومت میں بھی وزیراعلیٰ سندھ کے منصب پر فائز رہے۔
خبر کا کوڈ : 745269
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش