QR CodeQR Code

پاراچنار میں پاک آرمی کیجانب سے پلانٹیشن کا سلسلہ شروع

18 Aug 2018 21:37

پاک فوج کے کرنل مسعود اختر نے پودے لگانے کے موقع پر کہا کہ ملک بھر میں ایک کروڑ پودے لگانے کی مہم فورسز نے شروع کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں پاک آرمی نے محکمہ جنگلات کے تعاون سے پلانٹیشن کا سلسلہ شروع کردیا ہے ملک بھر میں فورسز نے ایک کروڑ پودے لگانے کی مہم شروع کر دی۔ پاک فوج کے کرنل مسعود اختر نے پودے لگانے کے موقع پر کہا کہ ملک بھر میں ایک کروڑ پودے لگانے کی مہم فورسز نے شروع کی ہے۔ پلانٹیشن کا مقصد پاکستان کو سرسبز و شاداب بنانا ہے اور اس مہم میں محکمہ جنگلات فورسز کا بھرپور ساتھ دے رہا ہے۔ ڈویڑنل فارسٹ آفیسر اصغر خان کا کہنا تھا کہ فورسز کی جانب سے ایک لاکھ پودے لگا دیئے جائیں گے اور پودے لگانے کی مہم تیزی سے جاری ہے اور پودوں کے ساتھ ساتھ فورسز کو ٹیکنیکل سپورٹ بھی دی جارہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 745270

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/745270/پاراچنار-میں-پاک-آرمی-کیجانب-سے-پلانٹیشن-کا-سلسلہ-شروع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org