0
Saturday 18 Aug 2018 22:55

امریکی پابندیاں قابل قبول نہیں ہیں ایران کے ساتھ کام جاری رہے گا، اسپرونکو

امریکی پابندیاں قابل قبول نہیں ہیں ایران کے ساتھ کام جاری رہے گا، اسپرونکو
اسلام ٹائمز۔ اسپین کی ایران میں کام کرنے والی آئل کمپنی نے آج بروز ہفتہ ایران کے ساتھ اپنے کام کو جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کو مسترد کر دیا ہے۔ اسپوٹنک نیوز ایجنسی کے مطابق اسپین کی آئل کمپنی اسپرونکو نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کے باوجود اس ملک میں اپنے کام کو جاری رکھے گی۔ اس کمپنی کے پبلک ریلیشنز کے چیئرمین کارلس ٹولڈو نے بتایا ہے کہ ایران کے اندر انکی کمپنی نے 2013ء میں اپنے کام کا آغاز کیا تھا۔ اس زمانے میں یورپین یونین اور امریکہ نے ایران کے خلاف پابندیاں عائد کر رکھی تھیں۔ اس زمانے میں ایران کے اندر ہمارے مقابلے میں کوئی بھی کمپنی موجود نہیں تھی اور اسی وجہ سے ہم اس مارکیٹ میں آئے۔

2015ء میں ایران کے خلاف پابندیوں کے ختم ہونے کے بعد یہاں دوسری کمپنیوں کی آمد کی وجہ سے مقابلہ بہت زیادہ بڑھ گیا۔ اسپرونکو کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ایران میں کام کرنے والی بیرونی ممالک کی کمپنیوں کو امریکہ کی طرف سے دھمکی دی گئی ہے لیکن ہم اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ ٹولڈو نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ایران کے اندر اپنے کام کو اور زیادہ بڑھا دیں، امریکہ جو کچھ بھی کہتا رہے یہ اسکا معاملہ ہے ہم اپنا کام جاری رکھیں گے۔
خبر کا کوڈ : 745276
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش