0
Sunday 19 Aug 2018 00:27

عمران خان وزیراعلٰی پنجاب کے معاملے پر ڈٹ گئے

عمران خان وزیراعلٰی پنجاب کے معاملے پر ڈٹ گئے
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلٰی پنجاب کے لئے اپنے نامزد کردہ امیدوار عثمان بزدار کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے  مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وزیراعلٰی پنجاب کے لئے عثمان بزدار کو نامزد کرنے کے بعد یہ خبریں سامنے آئی ہیں کہ عثمان بزدار قتل و دہشتگردی کے مقدمات میں ملوث ہیں تاہم عمران خان وزیراعلٰی پنجاب کے معاملے پر ڈٹ گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں عمران خان نے کہا ہے کہ 2 ہفتے وزیراعلٰی پنجاب کے معاملے پر تفصیلی مشاورت کی اور عثمان بزدار کو دیانتدار آدمی پایا، میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ عثمان بزدار کے ساتھ کھڑا ہوں، وہ ایک باوقار آدمی ہیں جو نئے پاکستان کے حوالے سے میرے نظریئے اور ویژن کے ساتھ ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عثمان کا تعلق پنجاب کے پسماندہ ترین ڈی جی خان ڈویژن کے قبائلی علاقے سے ہے جہاں بجلی اور پانی تک دستیاب نہیں، انہی پسماندہ علاقوں کے عوام کو درپیش مسائل کا بخوبی ادراک ہے اور بطور وزیراعلٰی ان علاقوں کی بہتری، تعمیر و ترقی کے لئے کام کریں گے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ پنجاب میں پہلی بار ایسا وزیراعلٰی آئے گا جس کا تعلق پسماندہ علاقے سے ہے اور جو جانتا ہو کہ عملی طور پر کیا کرنا چاہیئے، اسی لئے میں ہر لحاظ سے عثمان بزدار کے ساتھ ہوں۔
 
خبر کا کوڈ : 745289
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش