0
Sunday 19 Aug 2018 01:03

عمران خان کا انتخاب بہادر اور عزتمند پاکستانیوں کی امنگوں کی علامت ہے، صدر حسن روحانی

عمران خان کا انتخاب بہادر اور عزتمند پاکستانیوں کی امنگوں کی علامت ہے، صدر حسن روحانی
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کے صدر حسن روحانی نے عمران خان کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور کہا ہے کہ عمران خان کا انتخاب بہادر اور عزت مند پاکستانیوں کی امنگوں کی علامت ہے۔ حسن روحانی نے کہا کہ ایران پاکستانی عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہے، امید ہے عمران خان کے دور اقتدار میں عالم اسلام کی وحدت میں اضافہ ہو گا۔ ایران کے صدر نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا، پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہشمند ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان نے بھی عمران خان کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد پیش کی۔ یو اے ای کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم اور ابوظہبی کے ولی عہد محمد بن زید النہیان نے بھی عمران خان کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد پیش کی۔

امریکی محکمہ داخلہ کی جانب سے بھی عمران خان کے وزیراعظم بننے پر تہنیتی بیان جاری کیا گیا۔ امریکا کے محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 70 سالوں سے پاکستان اور امریکا کے تعلقات بہت اہم رہے ہیں، پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ خطے میں امن کے لئے کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔ قبل ازیں برطانوی وزیر اعظم تھریسامے نے بھی وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون کر کے مبارکباد پیش کی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاک برطانیہ تعلقات مزید متحرک اور سرگرم کرنے کے لئے تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ اشتراک عمل کی نئی راہیں کھولنے کے لیے بھی تیار ہیں، نئی حکومت کی مکمل معاونت کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے مبارکباد اور نیک تمناؤں کے اظہار پر اپنے برطانوی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ ترقی پذیر ممالک کے لئے ایک سنگین مسئلہ ہے، منی لانڈرنگ کے انسداد کے لئے بیرونی حکومتوں خصوصاً برطانیہ سے اشتراک کے خواہاں ہیں۔ برطانوی وزیراعظم نے نومنتخب وزیراعظم پاکستان کے خیالات سے مکمل اتفاق کیا۔
خبر کا کوڈ : 745291
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش