0
Sunday 19 Aug 2018 08:04

ٹرمپ کا افغان جنگ کا ٹھیکہ بلیک واٹر کو دینے پر غور

ٹرمپ کا افغان جنگ کا ٹھیکہ بلیک واٹر کو دینے پر غور
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغان جنگ کا ٹھیکہ بدنام زمانہ بلیک واٹر کو دینے پر غور شروع کر دیا۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ افغانستان سے متعلق پینٹاگون کی حکمت عملی سے مایوس ہو کر بلیک واٹر کے بانی ایرک پرنس کی اس تجویز پر گہری دلچسپی لے رہے ہیں جس میں پرنس نے جنگ کو پرائیویٹ کنٹریکٹرز کے حوالے کرنے کا کہا ہے۔ بانی بلیک واٹر نے گزشتہ سال کمانڈر انچیف کی افغان جنگ سے متعلق حکمت عملی کی نظرثانی کے دوران صدر ٹرمپ کو افغان جنگ کو ٹھیکے پر پرائیویٹ مسلح افراد کے حوالے کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ دوسری جانب افغان طالبان کی قیادت نے کہا ہے کہ جب تک افغانستان پر غیر ملکی فوجی قبضہ جاری رہے گا، تب تک جنگ بھی جاری رہے گی۔
خبر کا کوڈ : 745298
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش