0
Sunday 19 Aug 2018 12:00

عمران خان کی کامیابی ختم نبوت کے متوالوں کی بھرپور حمایت کا نتیجہ ہے، منور شاہ جماعتی

عمران خان کی کامیابی ختم نبوت کے متوالوں کی بھرپور حمایت کا نتیجہ ہے، منور شاہ جماعتی
اسلام ٹائمز۔ پیر سید منور حسین شاہ جماعتی نے لاہور میں اپنی رہائشگاہ پر ہونیوالے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی انتخابات میں کامیابی اور مسلم لیگ (ن) کی ناکامی میں عقیدۂ ختم نبوت کے متوالوں نے بنیادی کرادر ادا کیا ہے، عمران خان کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کا وزیراعظم بننے پر مبارکباد دیتے ہیں اور دْعاگو ہیں کہ وہ اپنے وعدے پورا کریں۔ پیر منور حسین شاہ جماعتی نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کو پاکستان میں ختم نبوت کے تحفظ پر اہلسنّت کے ووٹروں نے بھاری اکثریت میں ووٹ دئیے ہیں، اب عمران خان کو اپنے کئے ہوئے وعدے پورے کرنا ہونگے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان اپنے وعدوں پر عمل کرتے ہوئے غربت اور جہالت کے خاتمہ کے پروگرام پر جامع حکمت عملی کا مظاہرہ کریں، جس سے غربت کی چکی میں پھنسے ہوئے غریب عوام کی حالت بہتر ہو جائے۔

پیر منور حسین شاہ جماعتی نے کہا کہ عمران خان کی کامیابی ختم نبوت کے متوالوں کی بھرپور حمایت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے ختم نبوت کے قانون میں چھیڑ چھاڑ کرکے بڑی حماقت کا مظاہرہ کیا جس کا خمیازہ انہیں ذلت و رسوائی کی صورت میں مل رہا ہے۔ ملک بھر کے مسلک اہلسنّت سے تعلق رکھنے والوں نے بھاری اکثریت میں تحریک انصاف کو عقیدۂ ختم نبوت کی پاسداری کے وعدے پر ووٹ دیئے ہیں، اب عمران خان کو ختم نبوت کے قانون کے تحفظ کیلئے بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا اور اگر خدانخواستہ تحریک انصاف کی حکومت نے ختم نبوت کے معاملے پر چشم پوشی اختیار کرنے کی کوشش کی تو اہلسنّت کی یہی اکثریت عمران خان کی اسی طرح بھرپور مخالفت کریگی جیسا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کیخلاف ملک بھر میں تحریک چلائی گئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 745339
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش