QR CodeQR Code

شہباز شریف دور میں ایوان وزیراعلٰی کے شاہانہ اخراجات، آڈٹ شروع

19 Aug 2018 15:20

آڈٹ حکام نے محکمہ خزانہ پنجاب سے ان اخراجات کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ تحائف کی مد میں کروڑوں روپے اخراجات کی تفصیلات بھی طلب کرلی گئی ہیں۔ گذشتہ 5 سال میں ایوان وزیراعلٰی میں 4 ارب روپے سے زائد اخراجات کئے گئے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف کے دورِ حکومت میں ایوان وزیراعلٰی کے شاہانہ اخراجات کی جانچ پڑتال شروع کر دی گئی ہے۔ اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب کے حکام، ایوان وزیراعلٰی اور ماڈل ٹاؤن میں کئے گئے 4 ارب روپے کے اخراجات کا آڈٹ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف کے دورِحکومت میں ایوان وزیرِاعلٰی کے اخراجات کا آڈٹ شروع کیا جا رہا ہے۔ آڈٹ حکام نے محکمہ خزانہ پنجاب سے ان اخراجات کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ تحائف کی مد میں کروڑوں روپے اخراجات کی تفصیلات بھی طلب کرلی گئی ہیں۔ گذشتہ 5 سال میں ایوان وزیراعلٰی میں 4 ارب روپے سے زائد اخراجات کئے گئے تھے۔ ذرائع نے بتایا  کہ 90 شاہراہ، ایوان وزیراعلٰی اور ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ پر کروڑوں روپے کے اضافی اخراجات کئے گئے تھے۔ جس پر اب آڈٹ رپورٹ مرتب کرنے کے بعد اکاؤنٹنٹ جنرل کو رپورٹ پیش کی جائے گی۔ ایوان وزیراعلٰی کے سابق دور حکومت میں سالانہ 25  سے30 کروڑ اضافی خرچ کئے گئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 745382

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/745382/شہباز-شریف-دور-میں-ایوان-وزیراعل-ی-کے-شاہانہ-اخراجات-ا-ڈٹ-شروع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org