0
Wednesday 1 Jul 2009 14:23

یمن کا مسافر طیارہ بحرہند میں گر کر تباہ، 152 افراد ہلاک، بچہ معجزانہ طور پر بچ گیا، 3 لاشیں برآمد

یمن کا مسافر طیارہ بحرہند میں گر کر تباہ، 152 افراد ہلاک، بچہ معجزانہ طور پر بچ گیا، 3 لاشیں برآمد
یمن کی قومی ائرلائن کا مسافر طیارہ بحرہند میں گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں عملے سمیت 152 افراد ہلاک ہو گئے۔ ایک بچہ معجزانہ طور پر بچ گیا جبکہ تین لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ یمن کی قومی ایرلائن "یمن ایرلائن" کا طیارہ بحر ہند میں مسلم آبادی والے ملک کامروس کے قریب گر کر تباہ ہو گیا جس میں 142 مسافر اور عملے کے 11 افراد سوار تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ موسم کی خرابی کے باعث پیش آیا۔ کوموروس کے اعلیٰ حکام کے مطابق جہاز میں سوار ایک بچہ معجزانہ طور پر بچ گیا ہے جسے اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔ اسپتال ذرائع نے اس کی تصدیق کی ہے جبکہ یمنی حکام کے مطابق تین مسافروں کی لاشیں بھی برآمد کر لی گئی ہیں۔ یہ بھی اطلاعات آ رہی ہیں کہ بعض ماہی گیروں نے ساحل سے 16،17 ناٹیکل میل کے فاصلے پر جہاز کا ملبہ، کچھ لاشیں اور مسافروں کے دستی بیگز اور دیگر اشیاء دیکھی ہیں۔ ریجنل ایرسکیورٹی باڈی اسیسنا کے ترجمان ابراہیم قاسم نے بتایا کہ موسم کی خرابی کے باعث طیارے کا ملبہ تلاش کرنے میں دشواری پیش آ رہی ہے۔ حکام کے مطابق جہاز میں 66 فرانسیسی شہری سوار تھے۔ طیارہ یمن کے دارالحکومت صنعاء سے کوموروس جا رہا تھا۔ فرانس کے دو فوجی جہاز علاقے میں بھیج دیئے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 7454
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش