0
Sunday 19 Aug 2018 17:55

حکمران عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرکے اپنی اہلیت ثابت کریں، شاہ عبدالحق قادری

حکمران عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرکے اپنی اہلیت ثابت کریں، شاہ عبدالحق قادری
اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ شاہ عبدالحق قادری نے وفاق اور صوبوں کے نئے حکمرانوں کو مبارک باد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وفاق اور صوبوں کے حکمران اور اپوزیشن ارکان ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے تمام فکری و عملی صلاحیتوں کو بروئے لا کر پاکستان کو ایک اسلامی نظریاتی اور فلاحی مملکت بنانے کیلئے بھرپور کردار کریں۔ اپنے ایک بیان میں شاہ عبدالحق قادری نے کہا کہ عوام نے بھروسہ کرکے حکمرانوں کو کامیاب کرایا ہے، منتخب امیدواروں کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورے کرکے اپنی اہلیت ثابت کریں۔ انہوں نے کہا کہ عوام امید رکھتے ہیں کہ حکمران ملک کو بحرانوں سے نکالنے اور قوم کی مایوسیاں دور کرنے کیلئے سنجیدہ کوشش کریں گے، اور خلفائے راشدین کے طرزِ حکمرانی کو رہنماء بنا کر ملک و قوم کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 745414
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش