1
0
Sunday 19 Aug 2018 18:03

کبھی نہیں سوچا تھا کہ والد صدر مملکت بن جائیں گے، صاحبزادہ عارف علوی

کبھی نہیں سوچا تھا کہ والد صدر مملکت بن جائیں گے، صاحبزادہ عارف علوی
اسلام ٹائمز۔ ڈاکٹر عارف علوی کے بیٹے نے کہا ہے کہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ والد صدر مملکت بن جائیں گے۔ پی ٹی آئی رہنماء ڈاکٹر عارف علوی کے اہلخانہ ان کی بطور صدر مملکت نامزدگی پر خوش ہیں۔ عارف علوی کے بیٹے نے بتایا کہ ان کے والد نے ہمیشہ عمران خان کا ساتھ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ والد کے لئے صدر کے عہدے کا کبھی نہیں سوچا تھا۔ عارف علوی کو پی ٹی آئی نے گذشتہ روز صدر مملکت کے عہدے کے لئے نامزد کیا ہے۔ وہ پی ٹی آئی کے امیدوار ہونگے۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے اعتزاز احسن کو  بطور صدارتی امیدوار سامنے لایا گیا ہے۔ کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے نامزد صدر پاکستان عارف علوی نے وعدہ کیا کہ عمران خان کی قیادت میں تبدیلی کا سفر شروع ہو گیا، پاکستان کے عوام نے تبدیلی کیلئے ووٹ دیا تھا، پارٹی کی حمایت پرتمام سیاسی جماعتوں کا مشکور ہوں۔ انہوں نے ایم کیو ایم سمیت تمام سیاسی جماعتوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی بطور صدر پاکستان امیدوار بننے کی حمایت کی اور کہاکہ بہت بڑی تبدیلی آنے والی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 745416
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Zahid Ali sòomro khair pur mirs sindh
Europe
Acha kam hona ja rha ha Ar if
ہماری پیشکش