0
Sunday 19 Aug 2018 18:38

سردار عثمان بزدار کے وزیراعلٰی منتخب ہونے پر تونسہ شریف کے قبائلیوں کا جشن

سردار عثمان بزدار کے وزیراعلٰی منتخب ہونے پر تونسہ شریف کے قبائلیوں کا جشن
اسلام ٹائمز۔ سردار عثمان بزدار کے وزیراعلٰی پنجاب منتخب ہونے پر تونسہ شریف کے قبائلیوں نے انکی رہائش گاہ پر جشن منایا اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈال کر اپنی خوشی کو دوبالا کیا۔ تونسہ شریف کے پہاڑی علاقے بارتھی میں بلوچ برادری نے سردار عثمان بزدار کے وزیراعلٰی پنجاب بننے کی خوشی میں تلواروں کیساتھ روایتی رقص کیا، علاقہ مکینوں نے مٹھائی تقسیم کی اور ایک دوسرے کو مبارکباد بھی دی۔ پی پی 286 سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی سردار عثمان بزدار نے پنجاب کے 26ویں وزیراعلٰی کے انتخاب کیلئے 186 جبکہ حمزہ شہباز شریف نے 159 ووٹ حاصل کئے اور اس طرح 27 ووٹوں کی برتری حاصل ہونے پر علاقہ مکینوں نے نومنتخب وزیراعظم کے حق میں بھی خوب نعرے لگائے۔ تحریک انصاف کے سردار عثمان بزدار جنوبی پنجاب کی محرومیاں ختم کرنے کا عزم رکھتے ہیں اور اسی لئے پنجاب میں تبدیلی پر پسماندہ علاقوں کے قبائلیوں نے بھی نومنتخب وزیراعلٰی سے بہت سی توقعات وابستہ کر لی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 745425
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش