0
Sunday 19 Aug 2018 19:35

پی ٹی آئی حکومت نے کراچی سے کسی رہنما کو وفاقی کابینہ میں نہیں لیا، ناز بلوچ

پی ٹی آئی حکومت نے کراچی سے کسی رہنما کو وفاقی کابینہ میں نہیں لیا، ناز بلوچ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی ناز بلوچ نے کہا ہے کہ کراچی کے لوگوں نے تحریک انصاف کو ووٹ دیئے ہیں لیکن پی ٹی آئی حکومت نے کراچی سے کسی رہنما کو وفاقی کابینہ میں نہیں لیا۔ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے ناز بلوچ نے کہا کہ عمران خان ہمارے بھی وزیراعظم ہیں اور ہمارے لئے قابل احترام ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہت اچھی بات ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سادگی اپنائی ہے، حکومت کو کام کرنے کا پورا موقع دیں گے، جہاں غلطی ہوگی وہاں نشاندہی کریں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کا تحریک انصاف میں بہت اہم کردار ہے، پی ٹی آئی پنجاب میں بہت اچھے اچھے نام ہیں، عثمان بزدار کے بجائے ڈاکٹر یاسمین راشد کو وزیراعلیٰ پنجاب بنا دینا چاہیئے تھا۔
خبر کا کوڈ : 745430
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش