0
Sunday 19 Aug 2018 20:34

پشاور، اے این ایف نے کروڑوں کی منشیات پکڑ لی، خاتون سمیت 2 گرفتار

پشاور، اے این ایف نے کروڑوں کی منشیات پکڑ لی، خاتون سمیت 2 گرفتار
اسلام ٹائمز۔ اینٹی نارکاٹکس فورس پشاور نے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے خاتون سمیت 2 افراد کو گرفتارکرلیا۔ یونیورسٹی روڈ پشاور پر چیکنگ کے دوران ایک گاڑی کےخفیہ خانوں سے 23 کلو چرس، 6 کلو افیون اور 2 کلو ہیروئین برآمد کرکے مریم نامی خاتون کو حراست میں لیا۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز باچاخان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر چیکنگ کے دوران دوحہ جانے والے ہنگو کے رہائشی ناصر سعید کو گرفتار کرلیا گیا تھا، جس کے پیٹ سے چرس سے بھرے 31عدد کیپسول برآمد ہوئے جبکہ نجی کورئیر کمپنی کے ذریعے کویت بھیجے جانیوالے بیگ سے 200 گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی۔
خبر کا کوڈ : 745434
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش