QR CodeQR Code

پشاور، گستاخانہ خاکوں کی نمائش کیخلاف تحریک لبیک کا احتجاج

19 Aug 2018 20:37

مظاہرین نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ ہالینڈ کے سفیر کو ملک بدر کرکے اپنے سفارتکاروں کو واپس بلائے اور ہالینڈ کے ساتھ سفارتی تعلقات فی الفور ختم کئے جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کی نمائش کے خلاف تحریک لبیک یا رسول اللہ پشاور کی جانب سے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت مولانا محمد حنیف کررہے تھے جبکہ اس موقع پر مولانا رمضان، قاری محمد افضل، حاجی دوست محمد اور دیگر بھی شریک تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کی نمائش سے پورے عالم اسلام کو دکھ پہنچا ہے۔ اس سے قبل بھی کئی بار یورپی ممالک کی جانب سے اس قسم کی ناپاک جسارت کی گئی ہے لیکن اس پر انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی بھی ایک سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہودی ممالک میں گستاخانہ خاکوں کی نمائش کا سلسلہ نہ روکا گیا تو مسلمان ایک ہوکر ہالینڈ کی فرعونیت کے خلاف ایک نہ ختم ہونے والا احتجاج کا سلسلہ شروع کرینگے، جو پورپی ممالک کے لئے ایک وباء بن جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ اگر مسلم ملکوں کے سربراہوں نے اس گستاخانہ اقدام کے خلاف آواز نہ اٹھائی، تو کل یہودی اور بھی بہت کچھ کر گزریں گے۔ مظاہرین نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ ہالینڈ کے سفیر کو ملک بدر کرکے اپنے سفارتکاروں کو واپس بلائے اور ہالینڈ کے ساتھ سفارتی تعلقات فی الفور ختم کئے جائیں۔


خبر کا کوڈ: 745435

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/745435/پشاور-گستاخانہ-خاکوں-کی-نمائش-کیخلاف-تحریک-لبیک-کا-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org