QR CodeQR Code

پاراچنار، پی ٹی آئی کے کارکنوں کا عمران خان کے وزیراعظم منتخب ہونے پر جشن

19 Aug 2018 21:06

قبائلی علاقے ضلع کرم کے صدر مقام پاراچنار اور لوئر کرم میں بابائے کرم سید جمال کے گھر پر پی ٹی آئی کی کامیابی اور عمران خان کے وزیراعظم منتخب ہونے کی خوشی میں جشن منایا۔


اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم میں پی ٹی آئی نے عمران خان کے وزیراعظم منتخب ہونے پر جشن منایا۔ اس موقع پر آتش بازی کی گئی اور مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ قبائلی علاقے ضلع کرم کے صدر مقام پاراچنار اور لوئر کرم میں بابائے کرم سید جمال کے گھر پر پی ٹی آئی کی کامیابی اور عمران خان کے وزیراعظم منتخب ہونے کی خوشی میں جشن منایا گیا۔ اس موقع پر کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کا مظاہرہ کیا اور آتش بازی بھی کی۔ کارکنوں نے آپس میں مٹھائیاں تقسیم کی۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے رات بھر میوزیکل شو کا اہتمام بھی کیا گیا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں پی ٹی آئی کے رہنما سید جمال عرف بابائے کرم اور پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے صدر ارشاد بنگش نے کہا کہ عمران خان نے تبدیلی لانے کا جو وعدہ کیا تھا، اب تمام وعدوں کو عملی جامہ پہنانے کا وقت آگیا ہے اور حالیہ انتخابات میں عوام نے جن توقعات کے باعث پی ٹی آئی اور عمران خان کو ووٹ دیا ہے، انشاءاللہ پارٹی اور عمران خان عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔
 


خبر کا کوڈ: 745436

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/745436/پاراچنار-پی-ٹی-آئی-کے-کارکنوں-کا-عمران-خان-وزیراعظم-منتخب-ہونے-پر-جشن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org