0
Sunday 19 Aug 2018 21:23

عمران خان کی تقریر سے لگا جیسےان کی تربیت لالو پرساد نے کی ہو، خورشید شاہ

عمران خان کی تقریر سے لگا جیسےان کی تربیت لالو پرساد نے کی ہو، خورشید شاہ
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے نومنتخب وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی قومی اسمبلی میں بطور وزیراعظم تقریر سے ایسا لگا کہ جیسے ان کی تربیت لالوپرساد نے کی ہو۔ نومنتخب وزراعظم عمران خان  کی تقریر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان کی قومی اسمبلی میں پہلی تقریر سے بہت مایوسی ہوئی، عمران خان کی تقریر وزیراعظم کی تقریر نہیں تھی بلکہ نومنتخب وزیراعظم کی تقریر سے لگا کہ وہ بھاٹی چوک پر جلسہ کر رہے ہیں، ہمیں امید نہیں تھی کہ عمران اتنی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کریں گے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان نے اپنی تقریر میں دھمکیاں دیں اور کنٹینر کی ترغیب دی اگر یہ نیا پاکستان ہے تو پھر اللہ اس پر رحم کرے، عمران خان قائداعظم کو اپنا آئیڈیل کہتے ہیں لیکن ان سے کچھ نہیں سیکھا، عمران خان کی تقریر سے لگا جیسے کہ ان کی تربیت لالو پرساد نے کی ہو۔
خبر کا کوڈ : 745437
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش