0
Sunday 19 Aug 2018 23:09

نامزد صدارتی امیدوار عارف علوی نے ایوان صدر کی بجائے پارلیمنٹ لاجز میں رہنے کا اعلان کردیا

نامزد صدارتی امیدوار عارف علوی نے ایوان صدر کی بجائے پارلیمنٹ لاجز میں رہنے کا اعلان کردیا
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے نومنتخب وزیراعظم عمران خان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ان کے قریبی ساتھی اور پی ٹی آئی کے صدارتی امیدوار ڈاکٹر عارف علوی نے بھی صدر منتخب ہونے کے بعد ایوان صدر کی بجائے پارلیمنٹ لاجز میں رہنے کا اعلان کردیا ہے۔ کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ صدارتی امیدوار نامزد کرنے پر عمران خان کا اور کراچی والوں کا خاص طور پر مشکور ہوں، عوام سے تعلق ختم نہیں ہوسکتا، صدر رہ کر بھی تعلق برقرار رکھنا چاہتا ہوں، کراچی میں دیگر مسائل کے ساتھ خصوصی طور پر ٹرانسپورٹ، پانی، کچرا سمیت دیگر تمام مسائل حل کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد تبدیلی کا عمل شروع ہوگیا ہے، تبدیلی کا راستہ کھلا ہے، عمران خان روڈ میپ کا تعین کریں گے، لوگوں کو نوکریاں ملیں گی جن کا وعدہ عمران خان نے کیا، بہت بڑی تبدیلی آنیوالی ہے، ہرصوبے میں انسانی حقوق کا خیال رکھا جائے گا۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو بھی کہتے ہیں کہ سندھ کے لئے مل کر کام کریں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ میں پارلیمنٹ لاجز میں ہی رہوں، صدر بننے کے بعد اگر مجھے اجازت ملی تو ایوان صدر میں نہیں پارلیمنٹ لاجز میں رہنا چاہوں گا۔
خبر کا کوڈ : 745447
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش