0
Sunday 19 Aug 2018 23:37

کراچی، بچوں کے پولیس موبائل چلانے کی ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی ایس پی معطل

کراچی، بچوں کے پولیس موبائل چلانے کی ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی ایس پی معطل
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں کم عمر بچوں کی جانب سے پولیس موبائل استعمال کرنے پر والد ڈی ایس پی ماڑی پور اصغر مسعود کو معطل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آج صبح ایک پولیس موبائل کو کم عمر بچے ڈرائیو کرکے ناشتہ کرنے بہادر آباد چلے گئے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔ واقعے کے بعد آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی کے حکم پر تحقیقات ہوئیں، جس سے ثابت ہوا کہ یہ پولیس موبائل ڈی ایس پی ماڑی پور اصغر مسعود کے زیر استعمال ہے اور یہ ان کے بچے ہیں۔ غفلت برتنے پر آئی جی نے ڈی ایس پی ماڑی پور اصغر مسعود کو معطل کر دیا، جبکہ معاملے کی مزید چھان بین اور محکمانہ کارروائی جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 745449
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش