QR CodeQR Code

جنگ کے خاتمے کے لیے امریکا کے ساتھ براہ راست مذاکرات پر تیار ہیں، افغان طالبان

20 Aug 2018 00:18

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق طالبان کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کا مذاکرات میں شامل ہونے کی تجاویز پیش کرنا مگر افغان جنگ کی ذمہ داری سے راہ فرار اختیار کرنا غیرمنطقی اور غیر عملی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ملا ھیبت اللہ کی قیادت میں سرگرم افغان تحریک طالبان نے جنگ کے خاتمے کے لیے امریکا کے ساتھ براہ راست بات چیت پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق طالبان کی طرف سے عید الاضحی کی مناسبت سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ جنگ کے خاتمے کے لیے امریکا کے ساتھ براہ راست مذاکرات پر تیار ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی مذاکرات پر آمادگی ظاہر کریں۔ مذاکرات پر آمادگی کے اعلان کے باوجود طالبان نے امریکا کی افغان پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے، بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کا مذاکرات میں شامل ہونے کی تجاویز پیش کرنا مگر افغان جنگ کی ذمہ داری سے راہ فرار اختیار کرنا غیرمنطقی اور غیر عملی ہے، اس کے نتیجے میں افغانستان میں مہنگائی میں اضافہ ہوا اور امریکی جنگ میں ناکام ہوئے ہیں۔ طالبان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا افغانستان میں حقائق کو قبول کرلے تو اس کے ساتھ مذاکرات ممکن ہیں، ہم امریکا کی طرف سے معقول اقدام کی توقع رکھتے ہیں۔ طالبان نے امریکا سے جنگ کے بجائے بات چیت پر زور دیا اور کہا کہ طویل جنگ کے خاتمے کا یہ واحد راستہ ہے اور اسی طرح افغانستان پر امریکی تسلط ختم کیا جاسکتا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 745458

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/745458/جنگ-کے-خاتمے-لیے-امریکا-ساتھ-براہ-راست-مذاکرات-پر-تیار-ہیں-افغان-طالبان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org