0
Monday 20 Aug 2018 00:35
سعودی اخبار کی پیشگوئی

ترکی میں کامیاب فوجی بغاوت کے 100% امکانات، عکاظ

عرب ممالک کی شدید خواہش سے پردہ ہٹ گیا
ترکی میں کامیاب فوجی بغاوت کے 100% امکانات، عکاظ
اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب میں چھپنے والے اخبار عکاظ نے ترکی کی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ اس اخبار نے دعوی کیا ہے کہ ایک دفعہ پھر اس ملک میں فوجی بغاوت ہو گی جو اب ایک حتمی چیز ہے اور اس دفعہ ہونے والی بغاوت کامیاب بھی ہو گی۔ اخبار کے کالم نویس احمد عوض نے لکھا ہے کہ دکھائی دینے والی علامتوں کی بنا پر یہ کہا جا سکتا ہے کہ ہمارے خطے میں ایک اور فوجی بغاوت ہونے جا رہی ہے لیکن اس دفعہ یہ بغاوت ناکام نہیں ہو گی۔ اس بات میں کسی قسم کے شک و شبہ کی گنجائش نہیں رہی۔ خاص کر کہ جب حالات ایسے بن گئے ہیں کہ تقریبا تین لاکھ افراد جن میں ڈاکٹر، انجینئر، پی ایچ ڈی حضرات، فوجی، استاد اور قاضی شامل ہیں انہیں اپنی نوکریوں سے برخاست کر دیا گیا ہے۔
 
یاد رہے یہ اخبار سعودی عرب کے مقتدر اداروں کا نزدیکی اخبار سمجھا جاتا ہے۔ عکاظ نے دعوی کیا ہے کہ اس فوجی بغاوت کو کوئی نہیں روک سکتا چونکہ اس وقت ترکی واقعی طور پر کرائسس سے گذر رہا ہے اور اس کو اب نئے لیڈر کی ضرورت ہے۔ احمد عوض نے ترکی کے لیڈر اردوغان پر الزام لگایا ہے کہ اس نے مفرور مجرمین اور بھاگے ہوئے افراد کو پناہ دی ہے۔ اس اخبار کے مطابق ترکی کا صدر ملک میں موجود کرائسس کو ختم کرنے کے لئے کسی عاقلانہ راستے کے بجائے اپنی مقبولیت سے استفادہ کر رہا ہے جبکہ اس کا یہ اقدام ترکی اور ترک عوام کو کچھ فائدہ نہیں پہنچا سکتا۔
 
سعودی عرب کی اخبار نے ترکی میں فوجی بغاوت کے بارے میں ایسے وقت بات کی ہے جب گذشتہ ہونے والی بغاوت کی ساری کڑیاں سعودیہ اور متحدہ عرب امارات کی حکومتوں کی طرف پلٹتی تھیں۔ قطر کے شہزادے حمد بن  خلیفہ آل ثانی نے اس بغاوت کے ایک مہینے کے بعد سعودی عرب کو مورد الزام ٹہرایا تھا۔ تقریبا دو سال قبل ترکی کی افواج نے ایک صبح منتخب حکومت کا تختہ الٹنے کی غرض سے بسفر اور سلطان محمد فاتح پلوں کو بند کر دیا تھا اور ان اہم شاہراہوں پر ٹینک اور فوجی گاڑیاں کھڑی کر دی تھیں۔ اس کے ساتھ ساتھ استنبول اور انقرہ کے آسمان فوجی جہازوں کی گرج سے چیخ اٹھے تھے لیکن یہ فوجی بغاوت بالاخر عوام کے مظاہروں اور سڑکوں پر آنے کے باعث ناکام ہو گئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 745460
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش