QR CodeQR Code

ملائشیا، لین دین کے جھگڑ ے پر دو پاکستانیوں کے ہاتھ کاٹ دیئے گئے

20 Aug 2018 00:41

دونوں متاثرہ افراد اسپتال میں زیرعلاج ہیں، قاضی زبر کا کہنا ہے کہ دونوں زخمیوں کو علاج معالجے میں بہت مشکلات کا سامنا ہے، پاکستانی سفارت خانہ ان کی قانونی مدد کرے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم ملک ملائیشیا میں مقیم دو پاکستانیوں پر معمولی جھگڑ ے کے بعد میانمار کے شہریوں نے حملہ کرکے ان کے ہاتھ کاٹ دئیے، متاثرین نے پاکستانی حکومت سے مدد کی اپیل کردی۔ تفصیلات کے مطابق ملائشیا میں مقیم دو پاکستانیوں محمد شہزاد اور سید منظور شاہ کا میانمار کے باشندوں سے گاڑی کے لین دین پر جھگڑا ہوا، دونوں نوجوانوں نے بیانہ نہ ملنے پر میانمار کے شہریوں کو گاڑی نہیں دی تھی۔ اس حوالے سے متاثرہ شخص کے بھائی قاضی زبر نے میڈیا کو بتایا کہ میرا بھائی ملائیشیا میں گاڑیوں کی خرید وفروخت کا کام کرتا ہے، ایک شخص جس کا تعلق برما سے ہے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ان سے گاڑی خریدنے آیا اور پیسوں کے لین دین پر کوئی معمولی جھگڑا ہوا جس پر اس شخص نے تلوار کے وار سے اس کا ہاتھ کاٹ دیا اور اس موقع پر میرے بھائی کا پارٹنر بھی اس کے ساتھ موجود تھا اور اس نے اس کے بھی ہاتھ کاٹ دیئے اور فرار ہو گیا۔ دونوں متاثرہ افراد اسپتال میں زیرعلاج ہیں، قاضی زبر کا کہنا ہے کہ دونوں زخمیوں کوعلاج معالجے میں بہت مشکلات کا سامنا ہے، پاکستانی سفارت خانہ ان کی قانونی مدد کرے۔ بھائی کا مؤقف ہے کہ پولیس اور مقامی انتظامیہ سے شکایت کے باوجود ملزمان کیخلاف اب تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ واضح رہے کہ زخمی ہونے والے شخص کا نام محمد شہزاد ہے، جبکہ اس کا تعلق میانوالی سے ہے اور عمر45سال ہے، اس کے ساتھ کا نام سید منظور شاہ ہے جس کا تعلق ثوابی سے ہے اور عمر 25سال ہے۔

 
 


خبر کا کوڈ: 745464

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/745464/ملائشیا-لین-دین-کے-جھگڑ-ے-پر-دو-پاکستانیوں-ہاتھ-کاٹ-دیئے-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org