0
Monday 20 Aug 2018 01:57

غذر سنگل چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، رضاکار پولیس کی پسپائی، چوکی نذر آتش

غذر سنگل چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، رضاکار پولیس کی پسپائی، چوکی نذر آتش
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں دہشتگردوں کا سنگل نالے میں رضاکار فورس پر حملہ، فورس کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد دہشتگردوں نے پولیس چوکی کو آگ لگا دی۔ ذرائع کے مطابق سنگل نالے میں 12 کے قریب دہشتگردوں اور رضاکار پولیس کے درمیان گھنٹوں تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا لیکن جدید اسلحے سے لیس دہشتگروں کا مقابلہ رضاکار فورس نہیں کرسکی اور پسپائی اختیار کرلی۔ اس کے بعد دہشتگردوں نے رضاکاروں کو زدوکوب کرنے اور اسلحہ چھیننے کے بعد چوکی کو آگ لگا کر فرار ہوگئے۔ سنگل نالے میں تعینات رضاکار پولیس کے زیادہ تر اہلکاروں کا تعلق بھی دیامر سے ہے، جنہیں غذر پولیس نے مال مویشی کی حفاظت کرنے اور دیگر وارداتیں کرنیوالے افراد کے خلاف تعینات کیا ہوا ہے۔ انہیں ماہانہ 8 ہزار روپے بخشش بھی دی جاتی ہے۔ عام حالات میں رضاکار پولیس چوکیوں میں تعینات پولیس اہلکاروں کو مدد فراہم کرتی ہے تاہم گزشتہ دنوں سے دیامر میں حالات خراب ہونے کے بعد اب پولیس کو مقررہ چوکیوں سے ہٹاکر غذر کے داخلی راستوں میں تعینات کیا گیا ہے۔ سنگل نالے میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کے بعد غذر بھر میں ایک بار پھر سیکورٹی کا نظام سخت کردیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 745471
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش