0
Monday 20 Aug 2018 01:09
ایران - شام کوریڈور

ایران سے عراق اور شام ریلوے سرویس کا قیام، الثورہ

ایران سے عراق اور شام ریلوے سرویس کا قیام، الثورہ
اسلام ٹائمز۔ شام کے اخبار الثورہ کے مطابق شام حکومت کی متعلقہ وزارت کے باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ ایران سے شام تک ریلوے ٹریک بچھایا جا رہا ہے۔ اس اخبار کے مطابق یہ ریلوے ٹریک عراق حکومت کے تعاون سے بچھایا جائے گا۔ ریلوے ٹریک ایران کے سرحدی شہر شلمچہ سے عراق کے شہر بصرہ کو ملائے گا جہاں سے وہ شام کے ساتھ متصل ہو جائے گا۔ یہ منصوبہ شام کی وزارت مال برداری کی خصوصی کاوشوں سے بنایا گیا ہے جس کا اصل مقصد ابریشم کوریڈور کو شام سے گذارنا ہے۔
 
باخبر ذرائع کے مطابق اس منصوبہ کی تکمیل کیلئے شام کے مغربی علاقے طرطوس میں الحمیدیہ نامی بندرگاہ بنائی جائے گی جس کا کام شپنگ کو فروغ دینا اور سامان کی ترسیل کو آسان بنانا ہے جبکہ یہ نئی بننے والی بندرگاہ ایران اور شام کے درمیان ہونے والی تجارتی سرگرمیوں کا مرکز بنے گی۔ شام کے حمل و نقل کے وزیر علی حمود نے کہا ہے کہ ان کا وزارتخانہ ایک انتہائی بنیادی منصوبہ پر کام کر رہا ہے جس کے ذریعے انتہائی اہم بین الاقوامی راہداری کا قیام عمل میں لایا جائے گا اور اس کے ذریعے شام کو مختلف اطراف سے منسلک کیا جائے گا۔ اس پروجیکٹ کے ذریعے بین الاقوامی ابریشم راہداری کو شام سے گذارا جائے گا۔
 
شام کے وزیر نے اسپوٹنک نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس پروجیکٹ کے مطابق بننے والی پہلی موٹر وے شام کے شمالی علاقوں کو جنوبی علاقوں سے ملائے گی جس کے ذریعے ترکی کے سرحدی علاقوں کو اردن کے سرحدی علاقوں سے ملا دیا جائے گا۔ ان علاقوں میں باب الھوی، حلب، حماۃ، حمص، دمشق، اور اردن کے سرحدی علاقے شامل ہیں۔ یہ موٹر وے 480 کلومیٹر طولانی ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 745473
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش