QR CodeQR Code

چوہدری اعتزاز احسن پیپلز پارٹی کی طرف سے صدارتی امیدوار نامزد

20 Aug 2018 01:04

ذرائع کا کہنا ہے کہ خورشید شاہ، رضا ربانی، شیری رحمان، قمر زمان کائرہ، نوید قمر اور چوہدری منظور پر مشتمل کمیٹی مسلم لیگ (ن) اور دیگر اتحادیوں سے رابطہ کرے گی۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی نے صدارتی انتخاب کے لیے اپنا امیدوار لانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے پارٹی قیادت نے اعتزاز احسن کو نامزد کردیا۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف زرداری نے اعتزاز احسن کو صدرارتی امیدوار نامزد کردیا جب کہ ان کے لیے لابنگ کرنے کے لیے خورشید شاہ کی سربراہی میں ایک کمیٹی بھی بنادی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خورشید شاہ، رضا ربانی، شیری رحمان، قمر زمان کائرہ، نوید قمر اور چوہدری منظور پر مشتمل کمیٹی مسلم لیگ (ن) اور دیگر اتحادیوں سے رابطہ کرے گی۔ آصف زرداری سے نامزد صدارتی امیدوار اعتزاز احسن نے ملاقات بھی ملاقات کی، اس موقع پر مشاورت بھی کی گئی جب کہ قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار کو متفقہ صدارتی امیدوار بنانے کی کوشش کریں گے۔ دوسری جانب تحریک انصاف کی جانب سے صدر مملکت کے لیے ڈاکٹر عارف علوی کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 745475

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/745475/چوہدری-اعتزاز-احسن-پیپلز-پارٹی-کی-طرف-سے-صدارتی-امیدوار-نامزد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org