0
Monday 20 Aug 2018 09:37

صدارتی امیدوار کے طور پر اعتزاز احسن کو کوئی قبول نہیں کرے گا، مشاہد اللہ خان

صدارتی امیدوار کے طور پر اعتزاز احسن کو کوئی قبول نہیں کرے گا، مشاہد اللہ خان
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما مشاہد اللہ خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعتزاز احسن کو کوئی قبول نہیں کرے گا، اُن کا نام اسی لیے لیا گیا ہے کہ ن لیگ اُسے قبول نہ کرے۔ مشاہد اللہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی اکثریت ہی نہیں ہے ، امیدوار کا اعلان کرنے کا مطلب تحریک انصاف کو سپورٹ کرنا ہے، ہم صدارتی الیکشن جیت سکتے ہیں لیکن پیپلز پارٹی یہ سب کرکے پی ٹی آئی کو سپورٹ کررہی ہے۔ ن لیگ کے اعتراض پر پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا رد عمل بھی سامنے آگیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں خورشید شاہ بولے کہ ن لیگ سےکہا ہے ہمارا امیدوار حتمی نہیں، مشاورت میں ہم اپنے امیدوار کا نام رکھیں گے، حتمی فیصلہ وہی ہوگا جو اپوزیشن اتحاد کا ہوگا۔ یاد رہے کہ صدر مملکت ممنون حسین کی 8 ستمبر کو عہدہ صدارت پر مدت پوری ہورہی ہے اور نئے صدر کے انتخاب کے لیے پولنگ 4 ستمبر ہوگی۔ الیکشن کمیشن کے نوٹی فکیشن کے مطابق صدارت کے عہدے کے لیے کاغذات نامزدگی 27 اگست کو دن 12 بجے تک جمع کرائے جاسکیں گے جس کی جانچ پڑتال 29 اگست کو صبح 10 بجے ہوگی۔ امیدوار 30 اگست کو دن 12 بجے تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے جس کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست بھی اسی روز دن ایک بجے جاری کی جائے گی۔
 
خبر کا کوڈ : 745477
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش