0
Monday 20 Aug 2018 08:34

کشمیر بھارت میں ضم ہوا ہے نہ ہوگا، ڈاکٹر فاروق عبداللہ

کشمیر بھارت میں ضم ہوا ہے نہ ہوگا، ڈاکٹر فاروق عبداللہ
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کشمیر کی انفرادیت، شناخت اور وحدت کو ہر قیمت پر قائم رکھنے کا عزم دہراتے ہوئے کہا  ہے کہ ریاست کو ملک کے دیگر ریاستوں میں الگ مقام آئین ہند کے تحت حاصل ہوا ہے اور جس کی سب سے بڑی ضمانت دفعہ 35 اے اور دفعہ 370 کے تحت فراہم کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست بھارت میں ضم ہوئی ہے اورنہ ہی ضم ہونے کا سوال ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا رشتہ گاندھی اور نہرو کے ہندوستان سے ہوا ہے جس میں ہر طبقہ کے رہنے والے لوگوں کو مذہبی آزادی اور اپنے اپنے حقوق حاصل رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریاست کو اپنا آئین اور اپنا جھنڈا اندرونی خود مختاری کی علامت ہے جس کا آئین میں اندراج پارلیمنٹ اور راجیہ سبھا  نے بھی تائید کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ دفعہ 35 اے اور دفعہ 370 مہاراجہ ہرسنگھ کے طرف سے کئے گئے مشروط الحاق ہندوستان کے ساتھ رشتوں کی بنیاد ہے۔
خبر کا کوڈ : 745489
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش