0
Monday 20 Aug 2018 08:35

باغ میں عمران خان کے وزیر اعظم بننے پر بڑی ریلی

باغ میں عمران خان کے وزیر اعظم بننے پر بڑی ریلی
اسلام ٹائمز۔ باغ میں عمران خان کے وزیراعظم بننے کی خوشی میں تحریک انصاف آزاد کشمیر کے رہنما راجہ وقاص نسیم کی زیرقیادت وسطی باغ سے سینکڑوں موٹر سائیکلوں، گاڑیوں کی بڑی ریلی نکالی گئی جو ہاڑی گہل، ملوٹ، جگلڑی، کفل گڑھ، نعمانپورہ سے ہوتے ہوئے باغ شہر کا چکر لگانے کے بعد ملوٹ میں اختتام پذیر ہوئی۔ شرکائے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر کرنل راجہ نسیم مرحوم کے فرزند راجہ وقاص نسیم نے کہا کہ پاکستان میں حکومت اب ایک سچے، ایماندار اور کھرے انسان کے پاس ہے، عمران خان اور پی ٹی آئی کو اللہ نے سرخرو کیا، آزاد کشمیر میں بھی جلد کرپٹ حکمرانوں کا خاتمہ ہو گا۔ ریلی سے سفیر عالم، سردار طاہر اکبر، سردار ارباب عباسی، سبیل چغتائی، ڈاکٹر مقصود عالم، سردار شعیب بیگ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 745490
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش